کاسرگوڈ یکم ؍جنوری (ایس او نیوز)آدھی رات کے بعد نئے سال کا جشن منانے کے نام پر سڑک جام کرنے والوں کو منتشر کرنے کی کوشش ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر کو بہت مہنگی پڑی اور چاقو کے وار سے زخمی ہوکر اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
بتایاجاتا ہے کہ بیکل پولیس اسٹیشن سے اے ایس آئی جیا راج نے سڑک پر جشن کے بہانے شور و ہنگامہ مچائے ہوئے ہجوم کو ہٹانے کی کوشش کی تو ہجوم میں سے کسی نے اس کو چاقو گھونپ دیااور یکم جنوی یعنی نئے سال کی اولین ساعتوں میں شدید زخمی حالت میں اسے منگلورو کے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
اس ضمن میں بیکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔